Live Updates

پانامہ فیصلہ طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا،

اس نے طاقتور اور کمزور کو ایک صف میں کھڑا کر دیا،شاہ محمود قریشی

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:39

پانامہ فیصلہ طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا، اس فیصلے نے طاقتور اور کمزور کو ایک صف میں کھڑا کر دیا ہے، اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ جمہوریت ہی ہر مسئلے کا حل ہے، پی ٹی آئی نے کرپشن کے خلاف سارے ملک میں آواز بلند کی۔

ہفتہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدلیہ کا فیصلہ طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا، عدلیہ نے آمروں کو آئین تبدیل کرنے کی اجازت بھی دی، ماضی میں عدلیہ نظریہ ضرورت کے تحت کام کرتی رہی ہے، اس فیصلے نے طاقتور اور کمزور کو ایک صف میں کھڑا کر دیا ہے، عدلیہ تحریک کے بعد نظام مضبوط ہوا ہے، اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ جمہوریت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انگلیاں اٹھائی گئیں کہ پی ٹی آئی کسی کے اشارے پر دھرنا دے رہی ہے، اسپیکر سے کہا کہ ہم پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کرنا چاہتے۔ ہم پر تہمت لگانا بند کیا جائے، احتساب سب کا ہونا چاہیے، پانامہ کا سفر شروع ہوا تو کہا گیا کہ یہ ایک سازش ہے، میرے دامن پر اگر چھینٹے ہیں تو سب کو نظر آ جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن کے خلاف پورے ملک میں آواز بلند کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات