Live Updates

تحریک انصاف نواز شریف کی نااہلی کی خوشی میں کل پریڈ گرائونڈ میں جشن مناے گی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آئندہ کے پارٹی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:39

تحریک انصاف نواز شریف کی نااہلی کی خوشی میں کل پریڈ گرائونڈ میں جشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) اپو زیشن کی بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے و زیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی خوشی میں کل اتوار کو شکر پڑیاں کے قریب پریڈ گرائونڈ میں جشن منایا جائے گا۔ اظہار تشکر کیلئے جلسہ ہو گا ‘ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آئندہ کے پارٹی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

جلسہ میں جڑواں شہروں ‘ پنجاب ‘ قریبی اضلاع اور خیبر پختونخوا سے ریلیاں اور قافلے شرکت کریں گے۔

اس بارے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پریڈ گرائونڈ میں جلسہ کے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسہ میں 30 ہزار کرسیاں رکھی گئی ہیں۔ جلسہ شام پانچ بجے شروع ہو گا۔ سیکیورٹی کے پیش نظر جلسہ 9 بجے تک ختم کر دیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ نواز شریف کی نااہلی پر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے بھرپور جشن منانے کی تیاری کی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات