چین ، شانزی میں سیلاب کے باعث 10افراد ہلاک

یولن سٹی کے 71300افراد بے گھر ،2200ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ مالی نقصان کا اندازہ 34ملین ڈالر ہے، کئی صوبوں کے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:32

چین ، شانزی میں سیلاب کے باعث 10افراد ہلاک
زیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) چین کے شمال مشرقی صوبے شانزی میں 10افراد سیلاب کی نذر ہو گئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے ، شانزی کے شمالی حصوں میں گذشتہ تین روز سے زبردست بارش ہورہی تھی جس کے باعث بعض علاقوں میں سیلاب آ گیا جن کے باعث 10افراد ہلاک ہو گئے ، آخری اطلاعات آنے تک یو لن سٹی کے 71300سے زیادہ باشندے بے گھر ہو چکے تھے جبکہ 2200ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ، براہ راست نقصان کا اندازہ 34ملین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی معطل ہو گیا ہے بجلی کی سپلائی مواصلات اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز چین کے دوسرے بڑے دریا ییلو ریور میں اس سال کا سب سے بڑا سیلاب آیا ہوا ہے ،متعلقہ حکام نے شنزی ، شانزی ، ہینان اور شان ڈانگ صوبوں کے شہریوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ سیلاب اور دریائی پانی سے محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں ۔صوبائی حکومت نے سیلاب سے متاثر ہونیوالے افراد اوردیگر نقصان کے ازالے کیلئے 7.3ملین امریکی ڈالر مختص کر دیئے ہیں ، مقامی حکام نے لوگوں میں 5000بیلچے ، 30000پلاسٹک بیگ ،15جنریٹر ، پانی کی بوتلیں ، نوڈلز ، چولہے اوردیگر سامان تقسیم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :