چینی ثقافتی صنعت کے ریونیو میں اضافہ

پہلی ششماہی میں ثقافتی صنعت کا ریونیو 651.3ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:32

چینی ثقافتی صنعت کے ریونیو میں اضافہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) چین کی ثقافتی صنعت کے ریونیو میں سال کی پہلی ششماہی کے دوران تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، آمدنی میں اضافے کی بڑی وجہ انٹر نیٹ پلس ثقافتی خدمات ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سا ل کی پہلی ششماہی کے دوران ثقافتی صنعت کا مشترکہ ریونیو 651.3ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.7فیصد زیادہ ہے جبکہ اضافے کی یہ شرح گذشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 3.8فیصد پوائنٹس رہی ۔

قومی ادارہ اعدادوشمار کے مطابق دس ثقافتی شعبوں میں جن میں چھ خدمات اور چار تیار کنندگان کے شعبے ہیں ،54ہزار کمپنیاں کام کررہی ہیں ، چین اپنی ثقافتی صنعت کو مزید ترقی دینے کیلئے منصوبہ بندی کررہا ہے کیونکہ یہ قومی اقتصادی ترقی کیلئے اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے، چین 2020ء تک اس کے صنعتی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرے گا اور کھپت میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :