چینی حکومت نے نقل و حمل کے اخراجات میں کمی کر لی

سال کی پہلی ششماہی کے دوران 5.3ارب امریکی ڈالر کی کمی کی گئی ہے

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:32

چینی حکومت نے نقل و حمل کے اخراجات میں کمی کر لی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) چینی حکام نے نقل و حمل کے اخراجات میں بڑی مقدار میں کمی کر لی ، یہ کمی انٹرنیٹ کے ذریعے سامان کی فراہمی اور سڑکوں کو بہتر بنا کر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت ٹرانسپورٹ کے اعدادوشما ر کے مطابق قومی سطح پر نقل و حمل کے اخراجات میں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 5.3ارب امریکی ڈالر کی کمی کی گئی ہے جو کہ مقرر کئے گئے سالانہ ہدف کا 45.5فیصد ہے،یہ کمی متعدد اقدامات کے ذریعے کی گئی ہے جن میں شاہراہوں پر قائم صوبائی سطح پر ٹال ٹیکس کا خاتمہ اور انٹرنیٹ کے ذریعے سامان فراہم کرنے کامنصوبہ ہے، اس منصوبے کے تحت چینی معیشت پر بوجھ کم ہوا ہے اور حکومت نے ٹیکس بھی کم کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :