چینی صوبے گائی زو میں ہوائی اڈے کی منظوری

منصوبہ 2025ء تک مکمل ہو گا ، 267ملین امریکی ڈالر لاگت آئیگی

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:32

چینی صوبے گائی زو میں ہوائی اڈے کی منظوری
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) چین کے اقتصادی منصوبہ تیارسازوں نے چین کے جنوب مغربی صوبے گائی زو میں ایک ہوائی اڈے کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے، منصوبے پر 267ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی ، ہوائی اڈا ووئی ننگ میں تعمیر کیا جائے گا جس کے ذریعے تین لاکھ پچاس ہزار مسافروں کو سفر کی سالانہ سہولتیں حاصل ہو سکیں گی جبکہ ایک ہزار پچاس ٹن سامان کی نقل و حمل کی جا سکے گی ، ہوائی اڈے کی تعمیر 2025ء تک مکمل ہو جائے گی ، قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن کا کہنا ہے کہ گوئی زو چین کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے جہاں آمدورفت کا بنیادی ڈھانچہ بہت کمزور ہے، توقع ہے کہ ہوائی اڈے کی تعمیر سے علاقے میں آمد ورفت کی سہولتیںبہتر ہو ں گی ، صوبے کی معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا ، 2015ء کے اختتام تک چین میں شہری ہوائی اڈوں کی تعداد207تھی جبکہ 2020ء تک یہ تعداد 2060ء تک پہنچ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :