نواز شریف قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے تھے،

کابینہ ڈویژن کے طارق فاطمی اور شجاعت عظیم کے حوالے سے نوٹی فیکیشنز نے شکوک و شبہات پید اکردیے ،حکومت نے مشیروں کی معطلی سے متعلق جھوٹ بولا ، اس جھوٹ کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیر مین پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا بیان

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:32

نواز شریف قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے تھے،
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیر مین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ نواز شریف قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے تھے، کابینہ ڈویژن کے طارق فاطمی اور شجاعت عظیم کے حوالے سے نوٹی فیکیشنز نے شکوک و شبہات پید اکردیے ہیں،نوٹیفیکیشن کے مطابق طارق فاطمی اور شجاعت عظیم وزیر اعظم کے مشیرتھے ،حکومت نے مشیروں کی معطلی سے متعلق جھوٹ بولا ،نواز شریف کے اس جھوٹ کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیر مین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ کابینہ ڈویژن کے نوٹی فیکیشنز نے شکوک و شبہات پید اکردے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق طارق فاطمی اور شجاعت عظیم وزیر اعظم کے مشیرتھے ۔دونوں مشیروں کو حکومت نے 2015 اور 2016 میں معطل کردیا تھا ۔حکومت نے مشیروں کی معطلی سے متعلق جھوٹ بولا ۔دونوں مشیروں کو قومی خزانے سے مراعات دی جارہی تھیں ۔دونوں مشیر خاموشی سے کام کررہے تھے۔نواز شریف قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے تھے۔نواز شریف کے اس جھوٹ کی بھی تحقیقات ہونی چاہیئں ۔نواز شریف کو قومی معاملات میں سچ بولنا چاہیئے تھا ۔