قاتل اعلیٰ پنجاب کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرنا بدقسمتی ہو گی‘

سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ‘ ایک نااہل شخص پارٹی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا بیان

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:32

قاتل اعلیٰ پنجاب کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرنا بدقسمتی ہو گی‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ قاتل اعلیٰ پنجاب کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرنا بدقسمتی ہو گی‘ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ‘ ایک نااہل شخص پارٹی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف و زارت عظمیٰ کے ساتھ پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل ہیں یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں ایک نااہل شخص پارٹی اجلاس کی صدارت کر رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اگر جمہوری جماعت ہوتی تو نااہل صدر سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتی۔ قاتل اعلیٰ پنجاب کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرنا بڑی بدقسمتی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں قاتلوں کے نام پتے درج ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ …