مسلم لیگ(ن) کی اتحادی جماعتوں نے کلیدی پارلیمانی فیصلوں کا اختیار سابقہ حکمران جماعت کو دیدیا

ملکی سیاسی صورتحال اور و زیر اعظم کے انتخاب میں امیدو ار کی نامزدگی سے متعلق متوقع فیصلوں کی اتحادیوں نے پیشگی حمایت کی یقین دہانی کروا دی

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:32

مسلم لیگ(ن) کی اتحادی جماعتوں نے کلیدی پارلیمانی فیصلوں کا اختیار سابقہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اتحادی جماعتوں نے کلیدی پارلیمانی فیصلوں کا اختیار سابقہ حکمران جماعت کو دیدیا ‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے ملکی سیاسی صورتحال اور و زیر اعظم کے انتخاب میں امیدو ار کی نامزدگی سے متعلق متوقع فیصلوں کی اتحادیوں نے پیشگی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق حکمران جماعت کی اتحادی جماعتوں جمعیت علماء اسلام (ف)‘ پختونخوا ملی عوامی پارٹی ‘ نیشنل پارٹی اور دیگر نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر امیدوار کی نامزدگی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے کلیدی پارلیمان فیصلوں کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹو ں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس متوقع ہے۔ سابق حکمران اتحاد میں سیاسی حالات کے حوالے سے اہم فیصلوں پر غور ہو رہا ہے۔