خورشید شاہ کے و زیر اعظم کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع

امیدوار کی نامزدگی کیلئے متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے پارلیمنٹ ہائو س میں ہو گا، اپوزیشن مشاورت سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو میدان میں اتارے گی

ہفتہ 29 جولائی 2017 16:27

خورشید شاہ کے و زیر اعظم کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے و زیر اعظم کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے ‘ امیدوار کی نامزدگی کیلئے متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے پارلیمنٹ ہائو س میں ہو گا۔ اپوزیشن مشاورت سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو میدان میں اتارے گی ۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کو قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے و زیر اعظم کے انتخاب کے معاملے پر مشاورت کیلئے پاکستان تحریک انصاف ‘ جماعت اسلامی پاکستان ‘ ایم کیو ایم ‘ اے این پی ‘ مسلم لیگ (ق) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطے کئے ہیں۔ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر ہنگامی طور پر اسلام آباد پہنچے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق ،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ‘ آفتاب شیر پائو ‘ چوہدری پرویز الہٰی سے ٹیلیفون پر وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپوزیشن کے ممکنہ لائحہ عمل پر بات چیت کی۔

ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال اور وزیر اعظم کے انتخاب میں حصہ لینے کی حکمت عملی کی تیاری کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اجلاس (کل) پیر یا منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں متوقع ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں اپوزیشن سے پاکستان تحریک انصاف سے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کی نامزدگی متوقع ہے۔ …