ملتان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،2 اشتہاری ملزمان سمیت 08 افراد گرفتار

ہفتہ 29 جولائی 2017 15:21

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،2 اشتہاری ملزمان سمیت ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں‘ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم جس کے قبضے سے پستول اور 4 گولیاں برآمد ہوئیں‘3 پتنگ فروشوںاورسنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرلیا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان نے کہا ہے کہ جرائم کے مکمل خاتمہ تک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :