اوکاڑہ میں زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی خود کشی،

محرر اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار معطل

ہفتہ 29 جولائی 2017 15:21

اوکاڑہ میں زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی خود کشی،
اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) اوکاڑہ میں حقیقی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم نے تھانہ ستگھرہ کی حوالات میں خود کشی کرلی۔ تھانہ ستگھرہ کی حوالات میں خودکشی کے واقعہ پر ڈی پی او اوکاڑہ کا نوٹس ،محرر اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار معطل کر دئے گئے ۔ترجمان پولیس کے مطابق محمد انور نامی شخص نے گزشتہ رات تھانہ میں خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

غفلت لاپرواہی پر ڈی پی او اوکاڑہ نے ڈیوٹی محرر عاشق حسین اورپہرہ پر مامور محمد عثمان کنسٹیبل کو معطل کردیا تفصیلات کے مطابق محمد انور جس کو اپنی حقیقی بیٹی کے ساتھ مبینہ زناء کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھانے گزشتہ رات اپنے ازار بندکا پھندابنا کر خود کشی کرلی ۔واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ نے نائٹ محرر عاشق حسین اور پہرہ پر مامور کانسٹیبل محمدعثمان کو معطل کر دیا اور واقعہ کی انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ نورکے سپر د کر دی۔

متعلقہ عنوان :