سر گودھا میں پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،درجنوں ملزمان گرفتار

ہفتہ 29 جولائی 2017 15:21

سر گودھا میں پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،درجنوں ملزمان ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،درجنوں ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ سلانوالی پولیس نے جمیل سکنہ چک127شمالی سے چرس480گرام، محمد سلیم سکنہ قصبہ سلانوالی سے چرس1060گرام،امان اللہ سکنہ چک51جنوبی سے رائفل7ایم ایم ، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے محمد عثمان سکنہ چک43شمالی سے چرس460گرام،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے شہباز سکنہ پرانا بھلوال سے چرس710گرام، سہیل سکنہ بھلوال سے شراب40بوتل،تھانہ ترکھانوالہ عمران سکنہ ٹھٹھی جلال سے چرس450گرام، تھانہ کڑانہ پولیس نے عارف سکنہ چک 33جنوبی سے چرس510گرام، امجد علی سکنہ 38جنوبی سے شراب10بوتل،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ممتاز سکنہ24جنوبی سے چرس450گرام، ذوالفقار سکنہ لعلوالی سے بندوق12بور،فلک شیر ،مانگنی پل سے بندوق12بور، تھانہ لکسیاں پولیس نے گلزار احمد سکنہ کچہ گھرنا سے شراب90بوتل معہ چالوبھٹی،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے خرم شہزاد سکنہ مڈھ رانجھا سے شراب20بوتل معہ چالوبھٹی ، پرویز احمد سکنہ نتھووالا سے پسٹل30بور،تھانہ ساہیوال پولیس نے ریاض سکنہ بہک میکن سے بندوق12بور، احمد حسن سکنہ بہک میکن سے بندوق12بور،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے خضر حیات سکنہ چک152شمالی سے شراب10بوتل،تھانہ بھیرہ پولیس نے ثاقب بشیر سکنہ جھاوہ سے کلاشنکوف معہ سات میگزین 78گولیاںاور پسٹل30بور،حسنات سکنہ ہاتھی ونڈ سے کلاشنکوف معہ20گولیاں ، قیصر خان سکنہ ہاتھی ونڈ سے کلاشنکوف معہ چھ میگزین143گولیاں، بشیر احمد سکنہ جھاوہ سے رائفل222بور، عمران سکنہ ٹاٹری سے بندوق12بور،ابرار سکنہ ملکوپور سے پسٹل30بور،تھانہ پھلروان پولیس نے ظہیر عباس سکنہ لک موڑ سے شراب10بوتل، امجد علی سکنہ دیووال سے شراب9بوتل، اکرام سکنہ سالم سے پسٹل30بور،امتیاز سکنہ پھلروان سے پسٹل30بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کامران سکنہ 66شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے ظفر حیات سکنہ 41شمالی سے پسٹل30بور،محمد منیر سکنہ شاہ پور سٹی سے پسٹل30بور،تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے حماد سکنہ چک46شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ صدر پولیس نے وقاص ارشد سکنہ چک109شمالی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :