ایل ڈی اے کرپشن کیس ،

نیب نے بوگس فائلیں فروخت کرنے کے الزام میں پراپرٹی ڈیلر کو بھی گرفتار کر لیا

ہفتہ 29 جولائی 2017 14:57

ایل ڈی اے کرپشن کیس ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کی جانب سے ایل ڈی اے کرپشن کیس میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ، ایل ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے بوگس فائلیں فروخت کرنے کے الزام میں پراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم محمد سلیم نے معروف ہائوسنگ سوسائٹی کی بوگس فائلیں فروخت کرتے ہوئے لاکھوں کی دھوکہ دہی کی اور سادہ لوح عوام کو لوٹتا رہا۔ملزم سلیم کی گرفتاری کے بعد احتساب عدالت سے 7 اگست تک کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نیب لاہور نے کرپشن الزام پر ایل ڈی اے اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو پہلے سے گرفتار کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :