(ن)لیگ کے پارلیمانی رہنماؤں کا نوازشریف کی قیادت پرمکمل حمایت کے عزم کااعادہ

نوازشریف کے نظریاتی کارکن ہیں ، ایک اشارے پراسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے،پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے آپ کاایجنڈا جاری رکھیں گے،قائد (ن)لیگ کی زیرصدارت اجلاس ،عبوری وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان ،خواجہ آصف کے نام سرفہرست،سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے قانونی آپشنزپر مشاورت بھی کی گئی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 جولائی 2017 14:48

(ن)لیگ کے پارلیمانی رہنماؤں کا نوازشریف کی قیادت پرمکمل حمایت کے عزم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2017ء ) :مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،جس میں عبوری وزیراعظم کے ناموں ، آئندہ کی سیاسی صورتحال اورسپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے قانونی آپشنزپر مشاورت کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا۔

اجلاس میں چوہدری نثار علی خان، شہبازشریف، ا سحا ق ڈار، خواجہ سعد رفیق ،عبدالقادربلوچ، شاہد خاقان عباسی ،اٹارنی جنرل اشتراوصاف سمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں ن لیگ کے پارلیمانی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے نوازشریف کی قیادت پرمکمل حمایت کے عزم کااعادہ کیا۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ نوازشریف کے نظریاتی کارکن اور پیروکارہیں ہر مشکل میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

نوازشریف کے ایک اشارے پراسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے۔شرکاء نے مزید کہاکہ عہدے نہیں چاہیے ہم پاکستان کیلئے یہاں موجودہیں۔پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے آپ کاایجنڈا جاری رکھیں گے۔قبل ازیں قائد ن لیگ کی زیرصدارت غیررسمی اجلاس میں عبوری وزیراعظم کے ناموں اور سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے قانونی آپشنزپر مشاورت بھی کی گئی۔مشاورتی عمل میں سابق چیئرمین احتساب بیورو سیف اللہ، اٹارنی جنرل اشتراوصاف،قانونی مشیروں سمیت پارٹی کے سینئررہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں عبوری وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کے ناموں سرفہرست رکھاگیاہے۔