نواز شریف کی نااہلی بھارتی بزنس مین وجے مالیا کو لے ڈوبی

اگر پاکستانی سپریم کورٹ وزیراعظم کو نااہل کر سکتی ہے تو ہم 9000 کروڑ والے کو سزا کیوں نہیں دے سکتے

ہفتہ 29 جولائی 2017 14:41

نواز شریف کی نااہلی بھارتی بزنس مین وجے مالیا کو لے ڈوبی
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان نے کل بروز جمعہ پانامہ کیس پر تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے پاکستانے کے منتخب وزیراعظم نواز شریف کو ناایل قرار دے دیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں یہ خبر ایک بریکنگ نیوز بن گئی اور ہر جگہ سپریم کورٹ و نواز شریف کی باتیں ہونے لگیں۔ ہمسایہ ملک بھارت نے بھی نواز شریف کی نااہلی کی خبر کو پریکنگ نیوز بنا کر چلایا اور خوب تنبصرے کئیے تاہم ایک بھارتی نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں عدالتیں خودمختار ہیں اور قانون پر عمل درآمد کراتی ہیں تو بھارت میں ایسا کیوں نہیں ہے ؟ نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں 5 ججز مل کر ملک کے وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کو سزا دے سکتے ہیں تو بھارت میں ججز مشہور بزنس مین وجے مالیا کو 9000 کروڑ کے گھپلے پر کیوں سزا نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بھی عدلیہ اور ججز کو ایسے کام کرنے چائیے جس سے انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔یاد رہے کہ وجے مالیا بھارتی بزنس مین ہیں جہنوں نے 9000 کروڑ سے زائد کی رقم بھارتی بینک اور مختلف اداروں کو واپس کرنی ہے اور ان پر اس وقت بھارتی عدالتوں میں بہت سے کیسز چل رہے ہیں۔ وجے مالیا بھارتی ائیر لائین کنگ فشر کے مالک تھے۔