ہائیکورٹ بار نے ’’یوم تشکر ‘‘ منانے کیلئے جنرل ہائوس کا اجلاس پرسوں طلب کر لیا

ہفتہ 29 جولائی 2017 14:34

ہائیکورٹ بار نے ’’یوم تشکر ‘‘ منانے کیلئے جنرل ہائوس کا اجلاس پرسوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ’’یوم تشکر ‘‘ منانے کیلئے جنرل ہائوس کا اجلاس پرسوں ( پیر ) طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرپشن فری پاکستان کی بنیاد رکھنے کیلئے تاریخ ساز فیصلہ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور’’یوم تشکر‘‘ منانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہائوس کا اجلاس کل ( پیر ) 31جولائی بوقت 11:00بجے دن کراچی شہداء ہال میں منعقد ہو گا۔