چارسدہ کے علاقے میاں کلی میں نوبیاہتا جوڑے کی کمرے سے لاشیں برآمد،

پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

ہفتہ 29 جولائی 2017 14:09

چارسدہ کے علاقے میاں کلی میں نوبیاہتا جوڑے کی کمرے سے لاشیں برآمد،
چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) چارسدہ کے علاقے میاں کلی میں نوبیاہتا جوڑے کی کمرے سے لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی شادی گزشتہ رات ہوئی تھی صبح گھر والوں نے جگانے کیلئے دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ آیا جس پر اہلخانہ دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو آصف اور اس کی دلہن دونوں مردہ حالت میں پائے گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ،ْپولیس کے مطابق دلہا دلہن کے جسموں پرتشدد کے نشانات نہیںتاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق پتہ چل سکے گا۔