نواز شریف قوم کے سدا بہار لیڈر ہیں ،ْ

عوام کے دلوں سے محبت کم نہیں ہوگی ،ْآصف کرمانی

ہفتہ 29 جولائی 2017 14:05

نواز شریف قوم کے سدا بہار لیڈر ہیں ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ہی قوم کے سدا بہار لیڈر ہیں ،ْ عوام کے دلوں سے بھی ان کی محبت کم نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی ،ْنواز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور عوام کے دلوں سے ان کی محبت کم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ نواز شریف کا تاریخی کارنامہ ہے جبکہ انہوں نے دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے دن رات کام کیا ،ْیہی نہیں نواز شریف ہی قوم کے سدا بہار لیڈر ہیں۔

متعلقہ عنوان :