Live Updates

اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کوکل کے جلسے کی اجازت دے دی

تحریک انصاف پر رات 11 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی پابند ہوگی جلسے عام کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کے لیے پولیس کو ہدایت

ہفتہ 29 جولائی 2017 14:05

اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کوکل کے جلسے کی اجازت دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کل اتوار کے جلسے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کل اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آ باد کے مطابق تحریک انصاف پررات 11 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی پابند ہوگی اور جلسے عام کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کے لیے پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جلسے کے دوران ایکسپریس وے اور مری روڈ پر ٹریفک کا بہاؤ قائم رکھا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا اور اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا کہا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات