احتساب کے عمل کو اب ’’بر یک ‘‘نہیں لگنی چاہیے‘ملک سے آخری چور اور ڈاکوکو پکڑ نے تک احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے ‘کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہواسکو پکڑ نا ہوگا تاکہ ملک کو کر پٹ اور چور سیاستدانوں سے نجات ملے سکے ‘تحر یک انصاف جمہوریت کے ساتھ ہے اور ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے

ْسابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کی مختلف وفود سے گفتگو

ہفتہ 29 جولائی 2017 13:52

احتساب کے عمل کو اب ’’بر یک ‘‘نہیں لگنی چاہیے‘ملک سے آخری چور اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو اب کسی صورت ’’بر یک ‘‘نہیں لگنی چاہیے ملک سے آخری چور اور ڈاکوکو پکڑ نے تک اب احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے ‘کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہواسکو پکڑ نا ہوگا تاکہ ملک کو کر پٹ اور چور سیاستدانوں سے نجات ملے سکے ‘تحر یک انصاف جمہوریت کے ساتھ ہے اور ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔

ہفتے کے روز پارٹی دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کا ان کے انجام سے دوچار ہونا حق اور سچ کی فتح ہے اور پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کر نیوالوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ اب ختم نہیں ہوجا نا چاہیے بلکہ کر پشن کر نیوالوں کا اس ملک سے مکمل خاتمہ کر نا ہوگا کیونکہ اسکے بغیر پاکستان کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں کر پشن کے خلاف جنگ لڑ کر اس میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ پورے پاکستان کے عوام کی فتح ہے اور ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ تحر یک انصاف اس ملک کے عوام کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائے گی اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر ہی دم لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالے کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہو ان کو معافی نہیں ملنی چاہیے سیاست کے میدان کو کر پشن سے مکمل پاک کر نا ہوگا