آرٹیکل 62اور 63 ختم کرنے کی کوشش کرنے والی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا، سراج الحق

ہفتہ 29 جولائی 2017 13:51

آرٹیکل 62اور 63 ختم کرنے کی کوشش کرنے والی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا، ..
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62اور 63 کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا،جماعت اسلامی سب کا احتساب چاہتی ہے،بیرون ملک بیٹھا شخص نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بات کرتا ہے،سی پیک کے سب حامی ہیں،کوئی خلاف نہیں،حکومت کہتی ہے ہمیں سی پیک کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کہا جارہا ہے۔ آرٹیکل 62اور 63 کو ختم کرنا ضروری ہے۔ 62اور 63 کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی سب کا احتساب چاہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کہتے ہیں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، بیرون ملک بیٹھا شخص نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بات کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت کہتی ہے ہمیں سی پیک کی وجہ سے ہٹایا گیا لیکن ایسا نہیں ہے سب سی پیک کے حامی ہیں کوئی خلاف نہیں، بھارت سی پیک کا دشمن ہے۔

متعلقہ عنوان :