نواز شریف کی نااہلی کے بعد امریکہ، پاکستان میں اقتدار کی ہموار منتقلی کیلئے پرامید

ہفتہ 29 جولائی 2017 13:28

نواز شریف کی نااہلی کے بعد امریکہ، پاکستان میں اقتدار کی ہموار منتقلی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی بطور وزیراعظم نااہلی کے بعد امریکہ نے پاکستان میں اقتدار کی ہموار منتقلی کے حوالے سے امید ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ یہ ایک اندرونی معاملہ ہے، جیسا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی تو ہم اقتدار کی ہموار منتقلی کے خواہش مند ہیں۔