وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مجتبیٰ شجاع الرحمان مضبوط اُمیدوار قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 13:00

وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مجتبیٰ شجاع الرحمان مضبوط اُمیدوار قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ کے فیصلے اور نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائے جانےکا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں جہاں نئے وزیر اعظم کے لیے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے وہیں وزیر اعلیٰ کے لیے بھی کسی اُمیدوار کو ڈھونڈا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے مجتبیٰ شجاع الرحمان کو مضبوط اُمیدوار خیال کیا جا رہا ہے ۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ہیں۔ البتہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ناموں کی حتمی منظوری آج چئیرمین مسلم لیگ راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :