شریف خاندان کے ٹیکس ریکارڈ میں بڑی ٹیمپرنگ کیے جانے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 12:43

شریف خاندان کے ٹیکس ریکارڈ میں بڑی ٹیمپرنگ کیے جانے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : شریف خاندان کے ٹیکس ریٹرنز میں بڑی ٹیمپرنگ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شریف خاندان کے ٹیکس ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی گئی۔ ٹیکس ریکارڈ میں ٹیمپرنگ ایف بی آر نے کی ۔

(جاری ہے)

ٹیمپرنگ کے لیے شریف خاندان کے ٹیکس ریکارڈ کو لاہور سے اسلام آباد منگوایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شریف خاندان کے ٹیکس ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کے لیے ایف بی آر میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی سربراہی ایف بی آر کے ایک اعلیٰ افسر نے کی۔ ریکارڈ ٹیمپر کرنے کے بعد اسے دوبارہ اسلام آباد سے لاہور بھجوادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :