پانامہ کیس کا فیصلہ ، چئیرمین نیب نے 31 جولائی کو اجلاس طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف ، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے حکم پر چئیرمین نیب نے 31 جولائی کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو بھی طلب کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین نیب کی زیر صدارت اس اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے متعلق غور کیا جائے گا۔  اجلاس میں ممکنہ طور پر ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :