دہشت گردی مشترکہ دشمن، مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اعزاز چودھری

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے، دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،انٹرویو

ہفتہ 29 جولائی 2017 12:48

دہشت گردی مشترکہ دشمن، مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اعزاز چودھری
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں سے لے کر سائنس، تعلیم اور انسانی ترقی کے ہر شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں، جس تعاون کو جاری رہنے کی ضرورت ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے، دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں سے لے کر سائنس، تعلیم اور انسانی ترقی کے ہر شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں، جس تعاون کو جاری رہنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سلسلے میں آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا۔اٴْن کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور افغانستان میں دہشت گردی کے لئے پاکستان کو موردِ الزام ٹہرانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :