نوازشریف کی نااہلی سی پیک پر اثراندازنہیں ہوگی-چینی وزارت خارجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 29 جولائی 2017 12:28

نوازشریف کی نااہلی سی پیک پر اثراندازنہیں ہوگی-چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جولائی۔2017ء) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کا دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاناما کیس کے فیصلے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رد کے اظہار میں کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس سے سی پیک منصوبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھے دوست ہونے کی وجہ سے ہمیں امید ہے کہ تمام جماعتیں پاکستان کے قومی مفاد کو ترجیح دیں گی اور اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنے کے لیے اتحاد و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز رکھیں گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین ون بیلٹ اور ون روڈ منصوبے پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :