پانامہ کیس کا فیصلہ ; ن لیگی یو سی چئیرمین نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 12:24

پانامہ کیس کا فیصلہ ; ن لیگی یو سی چئیرمین نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) :سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد ہی سے ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان میں ایک مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پانامہ کیس کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے پارٹی قائد کی نااہلی پر دلبرداشتہ ہو کر ملتان کے ن لیگی یو سی چئیرمین اعجاز فخر نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ یو سی چئیرمین کے خود کو آگ لگانے پر ان کے پاس کھڑے کارکنان نے پانی ڈال کر آگ کو بُجھانے کی کوشش کی ۔ لیگی رہنما کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :