نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کااجلاس ممکنہ طور پر پیر کو ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 29 جولائی 2017 12:13

نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کااجلاس ممکنہ طور پر پیر کو ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جولائی۔2017ء) نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کااجلاس ممکنہ طور پر پیر کو ہوگا۔ اس ضمن میں قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے آج شام تک صدر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھیج دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سبکدوش حکومت نے31 جولائی کو قومی اسمبلی اورسینٹ کے اجلاس طلب کرنے کافیصلہ کیا تھا لیکن اس کی سمری ایوان صدر نہیں بھیجی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد جو آج شام 4 بجے بلایا گیا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے صدر کو سمری بھیجیں گے۔پیر کو نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں گے جبکہ منگل کو قومی اسمبلی نئے قائد ایوان کا انتخاب کریگی اور اسی روز نئے وزیراعظم ایوان صدر میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔