پانامہ کیس کا فیصلہ ، نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کا مشورہ مان لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 12:07

پانامہ کیس کا فیصلہ ، نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کا مشورہ مان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ نے گذشتہ روز پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا اور حکم دیا کہ نواز شریف فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں۔ پانامہ کیس کے فیصلے پر چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو فیصلہ تسلیم کرنے اور صبر سے کام لینے کی تلقین کی تھی ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کے مشورے پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اپنی پریس کانفرنس میں چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ نواز شریف کے ارد گرد کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو فیصلہ آنے پر انہیں سر قلم کرنے کا مشورہ دیں گے ۔ لیکن میاں صاحب آپ فیصلے کو تسلیم کر لیجئیے گا اور مجھے یقین ہے کہ آپ انتشار کا باعث بھی نہیں بنیں گے۔