پانامہ کیس کا فیصلہ ; نقول ایوان صدر اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 12:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : گذشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے دئے گئے پانامہ کیس کے فیصلے کی نقول ایوان صدر اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کے فیصلے کی نقول ایوان صدر ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ، نیب اور وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ اور دیگر ریکارڈ نیب کو منتقل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیتے ہوئے نیب کو نواز شریف سمیت ان کے بچوںکے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :