نواز شریف فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ جسٹس (ر) شائق عثمانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا کہ نواز شریف تاحیات نا اہل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نا اہلی تنخواہ کے معاملے پر ہوئی باقی معاملات کی بھی تحقیقات ہوں گی۔ نواز شریف لندن کی جائیداد یا منی لانڈرنگ کی بنا پر نا اہل نہیں ہوئے، اگر نواز شریف نے نا اہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تو فیصلہ ان کے حق میں آنے پر نا اہلی ختم ہو جائے گی جبکہ باقی تحقیقات نیب کرے گا۔

متعلقہ عنوان :