نواز شریف کی نا اہلی، کراچی ائیر پورٹ پر نواز شریف کی تصویر ہٹا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 11:34

نواز شریف کی نا اہلی، کراچی ائیر پورٹ پر نواز شریف کی تصویر ہٹا دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : پانامہ لیکس کیس میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کی بطور وزیر اعظم لگی تصاویر کو ہٹایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی نواز شریف کی بطور وزیر اعظم آویزاں کی گئی تصاویر کو اُتار دیا گیا ہے جبکہ کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھی نواز شریف کی تصویر اُتار دی گئی ۔

کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے لاؤنجزمیں تین تصاویر آویزاں تھیں جن میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر درمیان میں ، اس فریم کے بائیں جانب صدر مملکت ممنون حسین اور دائیں جانب وزیراعظم نواز شریف کی تصاویر لٹکائی گئی تھیں ۔ لیکن نواز شریف کی نا اہلی کے بعد اب ان کی تصویر کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :