امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزکل سے پاکستان و بھارت کا 8روزہ دورہ کریں گی

اپنے دورے میں وہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی، امریکی محکمہ خارجہ کا بیان

ہفتہ 29 جولائی 2017 11:44

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزکل سے پاکستان و بھارت کا 8روزہ دورہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) امریکا کی نائب وزیر خارجہ اور پاکستان اور افغانستان کیلئے عبوری نمائندہ خصوصی ایلس ویلز کل اتوار سے پاکستان و بھارت کا 8روزہ دورہ کریں گی، اپنے دورے میں وہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایلس ویلز رواں ماہ پاکستان و بھارت کا دورہ سے کریں گیایہ انکا پاکستان و بھارت کا پہلا دورہ ہوگا ، جو30 جولائی سی8 اگست تک جاری رہے گا۔

بیان کے مطابق ایلس ویلز پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کی عبوری نمائندہ خصوصی کی ذمہ داریاں بھی ادا کررہی ہیں۔جلد نئی دہلی اور اسلام آباد کے اپنے دوروں کے دوران سرکاری حکام، دانشوروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔