Live Updates

ہوسکتا ہے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار مشترکہ ہو، مولابخش چانڈیو

ہفتہ 29 جولائی 2017 11:35

ہوسکتا ہے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار مشترکہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سب سے بڑی غلطی ان کا تکبر تھا،ان کو تکبر نے مار،ا نواز شریف کی سیاست نے ان کو نقصان پہنچایا،ہم فرشتے نہیں ہم سے بھی کوتاہیاں ہوتی ہیں، ہوسکتا ہے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا وزارت عظمیٰ کے لیے آمیدوار مشترکہ ہو،عمران خان نے دشمنی والا رویہ رکھا تو مشترکہ آمیدوار ہوگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکر تے ہوئے مولا بخش جانڈیو نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست نے ہی ان کو نقصان پہچایا۔بھٹو صاحب سے لیکر آج تک ہماری بنیادی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔عمران خان نے جب دھرنا دیا تو ہم نے جمہوریت کا ساتھ دیا۔ انھوں نے کہا ہم فرشتے نہیں ہم سے بھی کوتاہیاں ہوئی ہیں۔ نواز شریف کی سب سے بڑی غلطی ان کا تکبرتھا۔ ان کو تکبر نے مارا مولابخش جانڈیو نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا وزارت عظمیٰ کے لیے امید وار مشترکہ ہو۔متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ عمران خان کے رویے پر مخصر ہے۔ عمران خان نے دشمنی والا رویہ رکھا تو مشترکہ امیدوار نہیں ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات