نواز شریف کانام بطور قائدایوان قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا،

تحلیل شدہ وفاقی کابینہ ارکان کے نام تاحال موجود

ہفتہ 29 جولائی 2017 11:35

نواز شریف کانام بطور قائدایوان قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) نواز شریف کانام بطور قائدایوان قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا،جبکہ تحلیل شدہ وفاقی کابینہ ارکان کے نام تاحال قومی اسمبلی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو بطور قائدایوان محمد نواز شریف کا نام ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا تاہم وفاقی کابینہ ارکان کے نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے تاحال نہ ہٹائے جاسکے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوازشریف کے نااہل ہوتے ہی ساری وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی لیکن تاحال کابینہ ارکان کے نام قومی اسمبلی ویب سائٹ سے نہ ہٹائے جاسکے۔