پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری جلد پاکستان آئیں گے ۔ پارٹی ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 11:18

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : پانامہ کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی منظر نامے پر ایک ہلچل پیدا کر دی ہے ۔ جہاں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر مطمئن ہیں وہیں اپنی اپنی جماعتوں کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پانامہ کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق طاہر القادری جلد پاکستان آئیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ طاہر القادری نے پاکستان آنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وطن واپسی پر جسٹس باقر نجفی رپورٹ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔