نوازشریف کی نااہلی-تحریک انصاف کی این اے 120کے ضمنی انتخابات پر مشاورت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 29 جولائی 2017 11:16

نوازشریف کی نااہلی-تحریک انصاف کی این اے 120کے ضمنی انتخابات پر مشاورت
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جولائی۔2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد تحریک انصاف نے لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار کے لیے مشاورت شروع کردی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کے انتخاب کے لیے پارٹی قیادت نے غور شروع کردیا ہے اور ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 120 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہوسکتی ہیں۔یاسمین راشد نے 2013 کے انتخابات میں نوازشریف کے خلاف 53 ہزار ووٹ لیے تھے، تحریک انصاف این اے 120 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول آنے پر امیدوار کا حتمی اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :