برطانوی حکومت شریف خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کرکے لوٹی ہوئی دولت پاکستان کو واپس کرئے-ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 29 جولائی 2017 11:10

برطانوی حکومت شریف خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کرکے لوٹی ہوئی دولت ..
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جولائی۔2017ء) برطانوی حکومت لوٹی ہوئی دولت پاکستان کو واپس کرئے اور برطانیہ میں شریف خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے-ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ایک بیان میں 2016 کے ”لندن اینٹی کرپشن سمٹ“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں خود برطانوی حکومت نے کہا تھا کہ غیرملکی کمپنیوں کے اصل مالکان کا باقاعدہ اور قانونی ریکارڈ رکھا جائے گا اور اس مقصد کے لیے ضروری قانون سازی بھی ایک سال میں مکمل کرلی جائے گی لیکن حکومت برطانیہ نے اس بارے میں تاحال کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

بیان میں برطانوی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ برطانیہ میں شریف خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے اور انہیں پاکستان کو واپس لوٹانے کا انتظام کرئے۔

(جاری ہے)

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل برطانیہ کے ڈائریکٹر آف پالیسی ڈنکن ہیمس نے اپنے تازہ بیان میں میاں نواز شریف کی نااہلی پر ادارے کا باضابطہ ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ممالک سے لوٹی گئی دولت سے برطانیہ میں بنائے گئے اثاثوں کو ان ممالک کے لوگوں کو واپس لوٹانے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔ جب تک برطانوی حکومت اس کام کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار نہیں لاتی تب تک ان کا ملک دنیا بھر سے لائی گئی ”غلیظ دولت“ جمع کرنے والوں کا محفوظ ٹھکانہ بنا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :