پاک ایران سرحد کے قریب دھماکہ ،4 افراد جاں بحق ،5 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 11:06

پاک  ایران سرحد کے قریب دھماکہ ،4  افراد جاں بحق ،5 زخمی
پنجگور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : پنجگور میں پاک ایران سرحد کے قریب دھماکہ ہوا ۔ تفصیلات کےمطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا۔

(جاری ہے)

دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو دھماکے کے بعد گھیرے میں لے لیا ہے ۔ جبکہ دھماکے کے بعد اہل علاقہ میں کافی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :