ایگریکلچر یونیورسٹی پبلک سکول نے ایف اے /ایف ایس سی سال اول میں داخلوں کا آغاز کردیا

ہفتہ 29 جولائی 2017 11:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء)ایگریکلچر یونیورسٹی پبلک سکول اینڈ کالج پشاور نے ایف اے /ایف ایس سی سال اول میں داخلوں کا آغاز کردیا‘ نوٹیفیکیشن کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5اگست ہے ‘ میرٹ لسٹ 8اگست اویزاں کی جائیگی جبکہ انٹرویو 9 سے 10اگست تک منعقدہوںگے‘کلاسز کاآغاز ستمبر سے ہوگا۔