روک سکتے ہو تو روک لو ، ہارون الرشید نے مریم نواز کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 10:48

روک سکتے ہو تو روک لو ، ہارون الرشید نے مریم نواز کے بیان پر انہیں آڑے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ سے گذشتہ کل نواز شریف کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری ہوا تو ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پیغام پر کہا کہ روک سکتے ہو تو روک لو ۔ مریم نواز کی اس بات پر ہارون الرشید نے لائیو پروگرام میں انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ روک سکتے ہو تو روک لو ۔

(جاری ہے)

تو اب ہم نے روک تو دیا ہے، بلکہ نکال دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کون لوگ ہے اور کہاں سے آتے ہیں؟ ان کی کیا تربیت ہے؟ کوئی ان سے پوچھے کہ یہ لوگ پہلے جدہ نہیں بھاگ گئے تھے؟ کل ان کے تمام وزرا اور حامی خود رحمی کی تصویر بنے ہوئے تھے۔ ان کے چہروں پر کیا لکھا تھا ؟ کوئی ان سے پوچھے کہ انہوں نے آخر آج تک کون سی جنگ لڑی ہے؟ جب بھی ان کو رعایت ملی یہ لوگ بھاگ گئے ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :