پی پی آئی پی کے زیر انتظام اب تک 9.4 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کی گئی

ہفتہ 29 جولائی 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2017ء) پرائیوٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی پی) کے زیر انتظام اب تک 9.4 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ پی پی آئی بی کے حکام نے کہا ہے کہ 9 ہزار 71 میگاواٹ بجلی کے مختلف 31 پیداواری منصوبوں پر 9 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بورڈ نجی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن کے تحت خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ توانائی کے پیداواری منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے اقدامات سے ملک میں توانائی کی پیداوار کے فروغ کیلئے کئی منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ متعدد پر کام جاری ہے اور اس وقت ملک میں بجلی پیدا کرنے کی مجموعی استعداد کے 50 فیصد بجلی خود مختار نجی یونٹس پیدا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :