قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے نواز شریف کا نام بطور رکن قومی اسمبلی ہٹا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 10:39

قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے نواز شریف کا نام بطور رکن قومی اسمبلی ہٹا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ نے گذشتہ روز پانامہ کس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دیا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نواز شریف کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ۔ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوئی ۔ قائد ایوان کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر نواز شریف کا نام بطور رکن قومی اسمبلی ہٹا دیا گیا ہے ۔ جبکہ وزرا کے نام بدستور قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔