ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس ; ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 جولائی 2017 10:34

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس ; ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء) : چودھری شوگر مل کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے والے سابق چئیرمین ایس ای سی پی کو آج 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ظفر حجازی کو سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں ایف آئی اے نے ظفر حجازی کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کراس ایزامینیشن کرنا ہے لہٰذا مزید ریمانڈ دیا جائے۔

(جاری ہے)

جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ ظفر حجازی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔ عدالت نے ظفر حجازی کو 9 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل طاہر محمود نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت بھی مسترد کی تھی ۔ یاد رہے کہ چودھری شوگر مل کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کے جُرم میں سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو ظفر حجازی کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :