نواز شریف کیساتھ جو ہوا اچھا ہوا

یہ وہ شخص ہے جس نے مجھے میرے حمل کے دنوں میں جیل بھجوانے کی کوشش کی تھی: جمائما خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 جولائی 2017 01:03

نواز شریف کیساتھ جو ہوا اچھا ہوا
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) جمائما خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیساتھ جو ہوا اچھا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی پر جمعہ کے روز متعدد ٹوئٹس کیے گئے۔ جمائما خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ بہت اچھا ہوا ہے۔

یہ وہ شخص ہے جس نے مجھے میرے حمل کے دنوں میں جیل بھجوانے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

ان دنوں مجھ پر سمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر مجھے گرفتار کروانے کی کوشش کی گئی تھی۔ جمائما خان کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ کے لوگ آج بھی وہی زہر اور پراپیگنڈا اگل رہے ہیں جس کے باعث 20 برس قبل پاکستان میں ان کی زندگی عذاب بنا دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :