نواز شریف تاحیات نااہل نہیں ہوئے: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رشید اے رضوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 جولائی 2017 00:19

نواز شریف تاحیات نااہل نہیں ہوئے: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رشید ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رشید اے رضوی کا کہنا ہے کہ نواز شریف تاحیات نااہل نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رشید اے رضوی کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی سے متعلق وضاحت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رشید اے رضوی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے میں نواز شریف کو تاحیات نااہل نہیں کیا گیا۔ کوئی بھی شخص عمر بھر کیلئے بے ایمان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نواز شریف نے ایک مرتبہ غلطی کی ہے تو انہیں اس کیلئے ایک ہی مرتبہ کیلئے سزا دی جائے گی۔ نواز شریف تاحیات نہیں بلکہ 5 سال کیلئے نااہل قرار پائے ہیں۔ ان کی رائے میں نواز شریف 5 سال بعد پارلیمنٹ کا دوبارہ حصہ بن سکتے ہیں۔