محکمہ اوقاف ونگ نے درگاہ بلاول شاہ نورانی( شاہ نورانی) کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا

جمعہ 28 جولائی 2017 23:05

کوئٹہ۔28جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) صوبائی محکمہ مذہبی امور و بین العقائد ہم آہنگی کے ایک اعلامیہ کے مطابق محکمہ اوقاف ونگ نی27 جولائی2017 سے درگاہ بلاول شاہ نورانی( شاہ نورانی) سب تحصیل سارونہ ڈسٹرکٹ خضدار کا انتظامی کنٹرول جس میں درگاہ اور اس سے متصل وقف املاک کی انتظام کاری اور تعمیر و مرمت شامل ہیں سنبھال لیا ہے محکمہ کے ایک حکمنامہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر اوقاف خضدار کو درگاہ اور متصل وقف املاک کی انتظام کاری /تعمیر و مرمت و بحالی کیلئے منتظم و نگران مقرر کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :