پاکستان کی 70سالہ روایت برقرار، کوئی وزیراعظم عوام کے ووٹ سے نہ گیا

صرف ججوں ، جرنیلوں ، بیوروکریٹس اور قاتلوں کی مدد سے ہٹایا گیا، سابق سفیر حسین حقانی کا ٹویٹ

جمعہ 28 جولائی 2017 23:01

پاکستان کی 70سالہ روایت برقرار، کوئی وزیراعظم عوام کے ووٹ سے نہ گیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70سالہ روایت برقرار ،کسی بھی وزیراعظم کو ووٹ کی طاقت سے نہیں ہٹایا جا سکا صرف ججوں ، جرنیلوں ، بیوروکریٹس اور قاتلوں کے ذریعے ہٹایا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حسین حقانی نے پانامہ کیس کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی 70سالہ برقرار رکھی ہے ، کبھی کسی وزیراعظم کو ووٹ کی طاقت سے نہیں ہٹایا جا سکا صرف ججوں ، جرنیلوں ، ،بیوروکریٹس اور قاتلوں کی مدد سے ہٹایا گیا ۔